اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی فعال شخصیتوں اور بیت المقدس کے عوام نے ابودیس اور العیزریہ کالونیوں میں واقع بوابہ القدس دیہات کی تعمیرنو کردی جس پر اسرائیل قبضہ کرنا چاہتا ہے-
فلسطینی شخصیتوں نے عوامی مزاحمت کی کوارڈینیٹر کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان ميں کہا ہے کہ اس تباہ شدہ گاؤں کی ازسرنو تعمیرکا مقصد مزاحمت جاری رکھنے پرتاکید، اور فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے اور مشرقی بیت المقدس سے مقامی قبائلی آبادی کو باہرنکالنےکی صیہونی حکومت کی پالیسیوں پر عمل درآمد کو روکنا ہے- قابل ذکر ہے کہ فلسطینی شہریوں اور فعال شخصیتوں نے اتوار کو اس دیہات کا افتتاح کیا- قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت اب تک تین بار اس دیہات پر حملہ کر کے اسے تباہ کرچکی ہے-
.......
/169